اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کے بعض وزراء اور سابق اعلی حکومتی عہدیدار جمعرات کے دن سعودی عرب سے یمن کے شہر عدن واپس پہنچ گئے- عبدربہ منصور ہادی نے ان کو عدن واپس جانے کا حکم دیا تھا- یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کے یہ وزرا اور سابق حکومتی عہدیدار ہیلی کاپٹر کے ذریعے عدن پہنچے ہیں-
یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے بعد حالیہ تین مہینوں کے دوران یمن کی مستعفی حکومت کے عہدیدار پہلی مرتبہ یمن آئے ہیں- دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے یمن کے بعض ذرائع ابلاغ کی اس خبر کی تردید کر دی ہے کہ عدن بندرگاہ اور اس کے قریب واقع علاقے المعلا پر سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا قبضہ ہو گیا ہے- دریں اثنا سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا میں واقع مسجد الزہرا اور الآنسی محلے پر بمباری کر کے ایک بچے کو شہید اور سات عام شہریوں کو زخمی کر دیا ہے- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن میں واقع معلی، خور مکسر اور عریش علاقوں اور ابین کے ساحل پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں-
.......
/169